چترالگلگت بلتستان

چترال: عوامی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات میں، شرکاء ریلی

mastuj

چترال(بشیر حسین آزاد) سب ڈویژن مستوج کے ہیڈکوارٹر بونی میں بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن اور تحصیل آواز فورم کے پلیٹ فارم سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی بونی چوک پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء بلدیاتی نظام کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسماعیل، نورحسین، امتیاز احمد، ذاکر محمد زخمی اور دیگر مقررین نے کہا کہ عوامی مسائل صرف بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی راہ ہموار ہوگی اور عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر اُن کے مسائل کا حل ملے گا۔

ریلی اور جلسہ کے شرکاء نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ حصہ دیا جائے اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button