تعلیمگلگت بلتستان

گانچھے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں یکساں نصاب کےنفاذ کا فیصلہ

گانچھے ( محمد علی عالم ) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سید ذاکر کی ذیر صدارت گانچھے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا اجلاس۔ ضلع میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے اور کوالٹی ایجوکیشن سمیت سکولوں میں یکساں نصاب اور سالانہ امتحان محکمہ تعلیم کے ذیر نگرانی انحقاد کرانے پر اتفاق ہوا۔ مختلف قومی اور علاقائی تقریبات کو سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں مل کر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گانچھے میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس میں ضلع کے تعلیمی اداروں میں موجود سہولیات اور مسائل پر بات چیت ہوئی۔ نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام سکولوں میں یکساں نصاب پڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سید ذاکر نےمیڈیا کو بتایا کہ سکولوں کے سربراہاں کا اجلاس طلب کرنے کا مقصد ضلع میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینااور نظام تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں تمام پرائیوٹ سکولوں نے محکمہ تعلیم کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کی ہیں۔

آئندہ سال سے گانچھے کے تمام سکولوں میں یکساں نصاب متعارف کرانے پر اتفاق ہواہے اس کے ساتھ ساتھ تمام سکولوں کے سالانہ امتحان محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی میں ہو گا۔ اس کے علاوہ جو بھی تعلیمی ادارہ رجسٹرڈ نہیں ہے وہ اپنے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر علاقے میں نظام تعلیم کو بہتر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوا اور فیصلہ کیاگیا کہ تمام سکول کے عملے سکول اوقات میں آس پاس مشکو ک افراد پر خصوصی نظر رکھیں گے اور مشکوک افراد نظر آ نے کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button