سکردو، سماجی تنظیم فکر سوشل فورم  کے زیر اہتمام معروف قوم پرست رہنما حیدرشاہ رضوی کے لیے چندہ مہم

سکردو، سماجی تنظیم فکر سوشل فورم کے زیر اہتمام معروف قوم پرست رہنما حیدرشاہ رضوی کے لیے چندہ مہم

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
fkr pix
سکردو ( پ ر ) فکر سوشل فورم ،انجمن تاجران سکردو اور علمدار چوک نے سید حیدر شاہ رضوی کی اعلاج کیلئے سکردو کے تاجروں اور عوام سے عطیات جمع کئے گئے جس لوگوں کی بڑی تعداد نے حیدر شاہ رضوی کے اعلاج کیلئے دل کھول کر عطیات دئے ۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام اطہر اور سید سبزواری خود دن بھر اس مہم میں فکر سوشل فورم کے کارکنان کے ساتھ رہے اور مین بازار کے تاجروں سے چندہ اکھٹا کرتے رہے چندہ مہم صبح 10بجے شروع ہوئی جو کہ شام تک جارہی رہا اور تاجروں اور شہریوں نے دل کھول کر عطیات جمع کئے ۔اس چندہ مہم کو عوام نے بہت سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سید حیدر شاہ رضوی کا قوم پر احسان ہے او ر آج علیل ہے تو ہم سب کو مل کر اس کی مدد کرنی چاہئے اس موقع پر فکر سوشل فورم کے بانی وچیئر مین ذیشان مہدی ،جنرل سکریٹری محمد علی انجم ودیگر ارکان نے انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر اور سید سبزوار ی کا اس چندہ مہم میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان صدور کی خدمات ہمیں ہمیشہ درکار ہوتے رہیں گے اور یہ لوگ ہم سے آئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔