گلگت بلتستان

ایک ہفتے میں نگران کابینہ نہیں بدلا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کریں گے، شِخ مرزا علی

1

گلگت( نمائندہ پائمیر ٹائمز) شیعہ علماء کونسل نے نگران کابینہ کو یکسر مسترد  کرتے ہوئے فیصلے پر  نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ قائم مقام صدر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان شیخ مراز علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندر نگرانی کابینہ میں تبدیلی نہیں کی گئی تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کیا جائے گا۔ اور مرکزی قائدین نے اگر حکم دیا تو ایکشن کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔

اُنہوں نے پوچھا کہ کہ کن اصولوں کے تحت نگران کابینہ کا چناؤ کیا گیا؟ نگران وزیراعلیٰ نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے اگر نگران وزیر اعلیٰ اتنے بے بس ہیں تو استفیٰ دیں ایک ہی ڈوثیرن سے تین وزارء کا چناؤ مسترد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے اس خطت کو آزاد کرتے کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا آج وفاقی حکومت ہمارے حق سے محروم رکھا ہے۔ اگر ضلع سے نگران کابینہ کا چناؤ کرنا ہے تو ساتوں اضلاع سے وزراء کا انتخاب کرے۔ اس چناؤ سے گلگت بلتستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھتا جارہا ہے۔ ہمیں نگران کا بینہ سے تحفظات ہیں ان کی نگرانی میں آیندہ ایکشن صاف وشفاف نہیں ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمسایہ ملک چین کی طرف سے مختلف پراجیکٹ پر معاہدے ہورہے ہیں دہشت گرد اپنے ناکام حربے کے ذریعے ان معاہدوں کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ الہذحکومت گلگت بلتستان میں ان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button