یاسین، مسلم لیگ نواز کاسابق مقامی صدر ساتھیوں سمیت بی این ایف میں شامل

یاسین، مسلم لیگ نواز کاسابق مقامی صدر ساتھیوں سمیت بی این ایف میں شامل

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین (پ ر) بالاورستان نیشنل فرنٹ یاسین کا مرکزی رہنما قیوم علی کے زیر صدارت ہندور کے ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) سلگان کے سابق صدر مراد شاہ، حضور خان، شاہین بیگ،نادرو و دیگر نے چیئرمین بالاورستان نیشنل فرنٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بالاورستان نیشنل فرنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی این ایف کے مرکزی رہنما قیوم علی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ بی این ایف کے جلاوطن چیئرمین عبدالحمید خان کی انتھک قربانیوں اور مقامی قیادت کی جدوجہد سے بی این ایف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور گلگت بلتستان کے لوگ شعوری بنیادوں پر جوق در جوق بی این ایف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب گلگت بلتستان کا بچہ بچہ غاصب حکمرانوں کے دھوکے اور فراڈ سے نکل کر حقیقی آزادی کے لئے بی این ایف کے جھنڈا تلے آجائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے والے مراد شاہ و دیگر نے کہا کہ وفاق پرست تنظیموں میں وقت ضائع کرنے کے بعد اب ہمیں ہوش آگیا ہے کہ بی این ایف ہی گلگت بلتستان کا اصل وارث ہے اور عبدالحمید خان کی عالمی جدوجہد کے باعث ہی گلگت بلتستان کو حقوق ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بی این ایف کے چھتری تلے اکھٹے ہوکر خطے کی آزادی اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کو جاری رکھے گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔