سردی کی شدت میں اضافہ عطاآباد جھیل میں برف جم گئی کشتی سروس معطل

سردی کی شدت میں اضافہ عطاآباد جھیل میں برف جم گئی کشتی سروس معطل

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

8495959179_5188398b9f_zہنزہ نگر(بیورو رپورٹ ). کشتی سروس معطل ہو گئی۔ کشتی سروس معطل ہونے کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے عوام پھنس کر رہ گئے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہوگیا۔ گزشتہ کئی روز سے جھیل میں برف جمنے کی جہ سے چائینہ رافٹ کے انجن کی مدد سے روزانہ کشتوں کے لئے راہ ہموار کی جاتی تھی مگر گزشتہ روز ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت کے باعث چائینز تعمیراتی کمپنی سی آر بی سی کے رافٹ کے انجن میں بھی پٹرول ختم ہوئی جس کے باعث کشتی سروس معطل ہوگئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر، طلبا اور پریض پھنس کر رہ گئے۔ہنزہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عطاآباد جھیل میں مکمل طور پر برف جم گئی ہے۔ برف جمنے کی وجہ سے نہ صرف بالائی ہنزہ میں مسافر پھنس کر رہ گئے بلکہ سب ڈویثرن ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں سینکڑوں مسافر بھی پھنس کر رہ گئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔