سیاست

آ منہ انصاری کو اپنی فکر کرنی چاہئے، سلطان علی خان

گانچھے( محمد علی عالم ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ گانچھے کے صدر و رکن اسمبلی سلطان علی خان نے کہا کہ آ منہ انصاری کو اپنی فکر کرنی چاہئے کیونکہ ا س نے پانچ سال اسمبلی میں بیٹھ کر عوام کی طرف مڑ کر نہیں دیکھی اور پیپلز پارٹی کی خوشنودی حاصل کرنے میں وقت گزار دیا ۔ جب گانچھے میں ہر طرف افراتفری کا سما تھا ہر سرکاری ادارے میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھے خصوصاً حلقہ ٹو کو ہر طرح سے نظر انداز کیا جا رہا تھا حلقے میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا اگر ا س کو حلقے کی درد ہوتی تو وہ ا س وقت اسمبلی میں آواز اُٹھاتے مگر اس نے ایسا کرنے کی بجا ئے اس کرپشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا آج وہ کس منہ سے حلقے کی عوام کو مشورہ دے رہی ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے کس کو نہیں دینا ہے یہ عوام خود فیصلہ کرے گا۔ عوام خود باشعور ہے آمنہ کو اس وقت عوام کی یا د آئی جب وہ ہرطرف سے اکیلی ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ترقیاتی سکیموں کی تقسیم کا وقت آیا تو آمنہ انصاری نے حلقہ تو دور کی بات ضلع کو ہی چھوڑ کر دیگر اضلاع میں کروڑوں روپے کا فنڈز دیا گیا ۔آج ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ وہ اس وقت مختلف سیاسی جماعتوں سے سے رابطہ کر کے اپنے لئے گھونسلاڈھونڈ رہی ہے مگر کوئی بھی سیاسی جماعت اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ کیونکہ اس کے پاس نہ کوئی سیاسی نظریہ ہے اور نہ ہی اس کو حلقے میں کوئی حیثیت ہے الیکشن کی قریب وہ ہاتھ پاؤں مار کر الیکشن میں ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے کہ عوام اس کو ووٹ دیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button