کالمز

خوش آمدید صوفی کابینہ

گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں آج ایک اور  باب کا اضافہ ہوا. 13 وزرا پر مشتمل نگران کابینہ کی تشکیل سے اضافہ ھوا ھے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں 12 وزرا نے ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا لیا جبکہ نگران وزیر اعلی اس سے قبلBukhari حلف اٹھا چکے ہیں تیرہ رکنی کابینہ کے حلف کا عمل مکمل ہوچکا ھے اور کابینہ کے وزرا نے سکھ کا سانس لیا ھے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتو ں کو مرکزی سرکار نے کابینہ میں نمایندگی دی ھے جس پر کئی سیاسی اور دینی جماعتو ں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ھے اور الزام لگایا ھے کہ حکمران جماعت .نے آنے والے انتخابات میں اثر انداز ھونے کے لیے وزرا کی فوج کو سفارشی بنیادوں بھرتی کیا ھے
وفاقی حکومت نے تمام اعترضات کو خاطر میں لاے بغیر اپنے فیصلے کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا اور آج اس پر عمل کیا گیا اور تمام وزرا نے حلف اٹھا لیا
گلگت بلتستان نگران کابینہ میں اکثر وزرا باریش ہیں بعض سفید ریش ہیں تو بعض کے بال ابھی کالے ہیں کسی کی چھوٹی ھے تو کسی کی لمبی داڑھی ھے
ھمارے دوست مسلہ خان صاھب نے فیس بک پر وزرا کی تصاویر دیکھ کر کہا کہ نومنتخب وزرا سے توقع ھے کہ گلگت بلتستان میں ،صوفی ایزم ، کو ضرور فروغ دینگے اس سے علاقے میں امن و محبت اور اسلامی کلچر کو ترقی دینے میں مدد ملے گی اور اسلامی تشخص کو عام کیا جاسکے گا
مسلہ خان صاھب نے کہا کہ غیر جانب دار کابینہ کا خواب تو پورا نہ ھوسکا اب ایک ہی امید باقی ھے کہ گلگت بلتستان میں صوفی آیزم کو خوب ترقی مل سکتی ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button