نگران وزراء الواعظ علی مراد اور عبد الجہان کو دلی مبارک باد، مشترکہ بیان

نگران وزراء الواعظ علی مراد اور عبد الجہان کو دلی مبارک باد، مشترکہ بیان

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
Ali Murad & Abdul jehan

Abdul Jahan & Alwaiz Ali Murad

گلگت(پ ر) یاسین سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت آنریری کیپٹن(ر) آدینہ خان ،صوبیدار میجر(ر) یورمست خان ،صوبیدار (ر) ظہور احمد ،صوبیدار (ر) میر یعقوب ،بہادر علی ،عبد الرشید ،بشارت حسین اور غذر یوتھ کراچی ریجن کے صدر ثاقب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں گلگت بلتستان کے نگران وزراء الواعظ علی مراد اور عبد الجہان کو دلی مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ غذر سے تعلق رکھنے والے دونوں وزراء علاقے کی تعمیر وترقی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ الواعظ علی مراد ایک غیر جانبدار ،غیر متنازعہ اور قابل ترین سیاستدان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الواعظ علی مراد کی سیاسی میدان کے علاوہ علاقے میں مذہبی رواداری ،اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور ملکی سلامتی اور امن کیلئے بھی گراں قد خدمات ہیں جس کی بدولت ایک مرتبہ پھر نگران حکومت میں وزارت دیکر انہیں مزید عزت بخشی گئی ہے جس پر یاسین کے عوام وفاقی حکومت کے مشکور ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔