گلگت بلتستان

دنیا میں کوئی قوم اتحاد و اتفاق کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی،سابق چیرمین لون فاونڈیشن

DSC09408گلگت (سٹاف رپورٹر) دنیا میں کوئی قوم اتحاد و اتفاق کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی خاندان کے فلا ح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے یہ باتیں لون فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمیں بلدیہ گلگت و ممبر گرینڈ امن جرگہ متولی خان لون، غاز خان لون، خورشید احمد لون ودیگر نے کیااجلاس میں لون فاونڈیشن کے جنرل باڈی ، سپریم کونسل کے اراکین ، نورا حمد، محبوب عالم، آصف خان لون، امجد ولی، فرہاد ولی، احمد وسیم لون، شمس الدین، زمان احمد، فرمان ولی و دیگر نے شرکت کیا اجلاس میں متفقہ طور پر متولی خان کو لون فاونڈیشن کا صدر منتخب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خاندان کے اتفاق و اتحاد کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ فاونڈیشن کے قیام کامقصد گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد ، لون خاندان کیلئے درپیش مسائل کا حل سمیت رواداری کی فضاء کو فروغ دینا ہے اجلاس متولی خان لون کے گھرمیں منعقد ہوا اجلاس تقریباً دوگھنٹہ تک جاری رہا اجلاس کے آخر میں خاندان کے سرکردہ رہنماوں نے متولی خان لون کو صد ر منتخب ہونے پرمبارکباد دی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button