جرائم

32 لاکھ روپے مالیت کی ڈکیتی کی سنگین واردات کے تین ملزمان گرفتار

2
گلگت( بیورو چیف ) پولیس نے 32 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا سراغ لگا تے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اتوار کے روز اے ایس پی رائے محمد اجمل اور ایس ایچ او سٹی تھانہ سید مر تضی شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 31 اکتوبر 2014 ء کو کنوداس کے رہائشی امجد شریف کے گھر میں رات کے وقت تین نقاب پوش ملزمان نے داخل ہو کر اسلحے کی نوک پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر بتیس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا تھا جس میں سونے کے زیورات ‘ موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل تھیں ڈکیتی کا یہ اندھا کیس پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا اور پو لیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات جاری رکھی تھیں واقعے کے دو ماہ بعد واردات کے دوران لوٹے گئے چار موبائل فون میں سے دو کی آئی ایم ای کھل گئی ایک موبائل فون مانسہر ہ میں نعمان نامی شخص کے زیر استعمال تھا جو ملزمان کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے جب پولیس مانسہرہ پہنچی تو ملزم پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا جب کہ دوسرا موبائل فون تلہ گنگ میں ایک خاتون کے زیر استعمال تھا پو لیس نے جب خاتون سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ موبائل فون ایک دکاندار سے خریدا ہے اور دکاندار کا پتہ بتا دیا پولیس نے جب دکاندار سے تحقیقا ت کیں تو دکاندار نے موبائل فروخت کرنے والے تین افراد کے قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں پولیس کوفر اہم کر دیں جس سے ملزمان گل فراز‘اعجاز اور حسین اللہ کے نام سامنے آگئے جس پر ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور باالآخر ملزمان کو پولیس نے منڈی بہاؤ الدین سے گرفتار کر لئے ملزمان سے تحقیقات پر معلوم ہوا کہ انہوں نے لوٹے گئے زیورات ایک مقامی شخص کی مدد سے جیولر کو فروخت کئے ہیں جب پولیس کی ٹیم جیو لر کے پاس پہنچی تو جیولر کی دکان بند تھی اور وہ فرار ہو چکا تھا پولیس چوری کے زیورات خریدنے والے دکاندار کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔اہلیان کنوداس نے ڈکیتی کے اندہی واردات کا سراغ لگا کر ان کو گرفتار کرنے پر اے ایس پی رائے محمد اجمل ‘ ایس ایچ او سٹی تھانہ سید مر تضی شاہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے اور آئی جی پولیس سے مذکورہ آفیسران اور جوانوں کو ترقی دینے اور بھرپور حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button