گلگت بلتستان

استور کے بالائی علاقے میر ملک میں برفانی تودہ کرنے سے دو افراد جان بحق

استور(سبخان سہیل /ابرارحُسین استوری) استور کے بالائی علاقے میر ملک میں برفانی تودہ کرنے سے دو افراد جان بحق جبکہ 100سے زائد بھیڑ بکریاں بھی تودےتلےدب گئے. ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کا ریسکیو اپریشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میر ملک میں برفانی تودہ گرنے سے بھیڑ بکریاں چرانے کے لئے جانے والے دو افراد تودے تلے دب گئے جن کے نام عبدالمجید ولد نور ملک ،عبداللہ خان والد اکبر خان ہے جو تاحال لاپتہ ہیں جبکی ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کا ریسکیو اپریشن جاری ہے۔ زرائع سے معلوم ہو اہے کہ ان دونوں افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ اے سی شونٹر دلدار ملک حادثے سے ابھی تک خود اسی جگہ ریسکیو اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button