گلگت بلتستان

معدنیات کی نقل وحمل پر پانبدی کےخلاف سکردو میں احتجاجی ریلی

pic jamesسکردو (نامہ نگار) معدنیات کی نقل وحمل پر پانبدی کے خلاف جمیز انیڈ منرلز ایوسی ایشن کے تحت پیر کے روز سکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں معدنیات سےوابسطہ افراد کے علاہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھائے رکھے تھے جن پر معدنیات پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغاسید علی رضوی ، کپٹن سکندرعلی ،عبداللہ حیدر،اقبال دلبر،منظور پروانہ ،نثار خان بلتی ، فدا حسین ، نجف علی، اور وزیر غلام عباس ودیگر مقررین نے کہا کہ سازش کے تحت بلتستان میں معدنیات سے وابسطہ افراد کا معاشی قتل کیا جارہا ہے حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیاور کونسل کے اجلاس میں منرل پالیسی تیار کر ے۔ یہ کونسا انصاف ہے کہ بلتستان میں معدنیات کی نقل وحمل پر پابندی لگاکر اس شعبے سے وابستہ افراد کو دیوالیہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت حقوق چھینے پر تل گئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے مقام لوگ اپنی جماعت سے استعفیٰ دیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے حقوق پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حقوق پر شب خون مارنے کی کوشش ترک نہ کی گئی تو چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button