Uncategorizedمعیشت

پرا ئس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ گاہکوچ کی غفلت کے باعث ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی

vbk-12-lpg_1329221fغذر(شاہدعلی ) پرا ئس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ گاہکوچ کی غفلت کے باعث ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہو سکی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے روزانہ کی سطح پر مارکیٹوں میں چھاپوں کے دعوئے ہوئی ثابت ہو چکے ہیں اور ہفتوں گذرنے کے باوجود بھی پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود نظر نہیں آتاجس باعث اشیاء ضرورت کی تمام چیزیں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پرانی قیمتوں میں ہی فروخت ہو رہی ہیں اور عوام ریلیف سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر گاہکوچ کے شہری عرفان ،نوازش علی ،معظم،نیت شاہ ودیگر نے میڈیا کے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ گیس ڈیلر اور ایجنسی مالکان نے سرکاری نرخنامے کو نظرانداز کرتے ہوئے فی کلو گیس دو سو دس روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹی کمبل لپیٹ کر سو گئی ہے اور گرانفروشوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بازاروں میں اشیائے خوردونوش سمیت ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے چھاپے مارے تا کہ غریبوں کو ریلیف مل سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button