جرائم

چوری شدہ اور دو نمبر گاڑیوں کے خلاف کرک ڈاؤن کیاجائے، صدر ڈرائیور ایسوسی ایشن گلگت

IMG00003
گلگت( پ ر) صدر ڈرائیور یونین ایسو سی ایشن کی ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی جس کی صدارت محمد یونس صدر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے کی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کی چوری اور 2نمبر گاڑیوں کا ٹریک ڈاون کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر محمد حمزہ سالک فووری طور پ چوری اور 2نمبر گاڑیوں کے خلاف فوری کارووائی کے احکامات دے ، غریب سوزوکی ڈرائیوروں کے خلاف کارووائی کی جاتی ہے جبکہ چوری کی گاڑیوں کے خلاف انتظامیہ آپریشن کرنے سے کیوں کترارتی ہے اور ان کی خاموشی سے لگتا ہے کہ چوری کی گاڑیوں کے مالکان سے مقامی انتظامیہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام ملے ہوئے ہیں اور ڈرائیور ایسوسی ایشن انتظامیہ ،ٹریفک پولیس کے دوغلی رویہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔صدر ڈائیور ایسوسی ایشن نے مزید کہا کی اگر ہماری مطالبات حل نہ ہوئے تو پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ۔ انہو ں نے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے بھی پر زور مطالبہ کیا ہے کی ان کے مطالبہ حل کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button