سانحہ شکار پور کی سخت مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے: عنایت شمالی

سانحہ شکار پور کی سخت مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے: عنایت شمالی

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
830111-shikarpur-1422620175-440-640x480
گلگت( پ ر) صوبائی وزیراطلاعات ،سیاحت ،ثقافت ،کھیل وامور نوجوانان عنایت اللہ شمالی نے شکارپور میں امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد قوم کاحوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔ایسے گھناؤنے اقدامات سے ملک متزلزل نہیں ہوسکتا ، صوبائی وزیر عنایت اللہ شمالی کامزیدکہنا ہے کہ عوام پرامن رہ کران عناصر کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرکاکہناہے کہ شہداء کے لواحقین کے غم اور دکھ میں گلگت بلتستان کاہرفرد برابرکاشریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو صبرواستقامت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹنے اور اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کی ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔