گلگت بلتستان

وفاق نے گلگت بلتستان کے لیے تین لاکھ بوری گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) پاسکو نے گلگت بلتستان کے لیے تین لاکھ بوری گندم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے.

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ 26 جنوری کو وفاقی وزارت خزانہ نے پاسکو کو ایک آرب روپے ادا کیے تھے لیکن پاسکو گندم دینے سے انکاری تھا. چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے پاسکو کے زمہداران سے ملاقات کرکے گلگت بلتستان میں گندم بحران سے آگاہ کیا. پاسکو نے تین لاکھ پوری گندم دینے کی منظوری دے دی ہے اور فوری سپلائی شروع کرنے کی ھدایت کی ہے.

یاد رہے کہ وفاق نے پاسکو کو 30 ارب روپے قرضہ ادا کرنا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button