گلگت بلتستان

ہنزہ نگر پولیس نے گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنا شروع کر دیا، سیکیورٹی الرٹ

trfic police

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہنزہ نگر پولیس حرکت میں آگئی، ہنزہ نگر کے خارجی اور داخلی راستوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کر لئے گئے۔ جبکہ ایس پی ہنزہ نگر کے حکم پر علاقے میں چلنے والی ٹریفک پویس نے کالے شیشے لگانے والے گاڑیوں سے پلاسٹک اتر لئے گئے۔ یہ سلسلے پچھلے کئی روز سے جاری ہے۔ ایس پی ہنزہ نگر تنویر الحسن اور ڈٖی ایس پی ہنزہ الیاس نے صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگرکے مختلف پولیس بیریل پر جہاں پر خارجی اور داخلی راستے ہے پولیس کو سختی سے احکامات جاری کردئے ہے غیر مشکوک افراد اور غیر مقامی افراد کو بغیر شناختی کارڑ ضلع میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کردیا ہے اور کے اند ر داخلہ بلکہ بازار میں دیکھی جانے والے مشکوک شخص کو بھی ضلع سے باہر کر دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایسے ٹرانسپورٹر جو کالے شیشوں کے ساتھ گاڑیاں استعمال کر تے ہے ان کے شیشوں سے پلاسٹک اترانے کا سلسلے پچھلے کئی روز سے جاری ہے اور ٹرانسپورٹروں کو متنبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایسے گاڑیاں جن کے اوپر کالے شیٹ لگے ہوئے ہے فی الفور اتر دے بصوررت دیگر ان گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار ا علی آبادمیں کریک ڈاؤن،درجنوں گاڑیوں کا چالان،بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشا،ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں اور مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔ لا ئسنس نہ رکھنے والے درجنوں ڈرائیوروں کو چالان کر دیا۔اس مو قع پر کالے شیٹ شیشے پر لگانے والی گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے سٹیکرز وغیرہ اتروادیئے اور کا غذات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اوراس دوران پولیس نے بغیر ہ ہیلمٹ کے سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button