سانحہ شکارپور کے خلاف گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

سانحہ شکارپور کے خلاف گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

IMG_7364گلگت(ریاض علی) احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ احتجاجی ریلی وحدت ہاوس ہسپتال روڈ سے شروع ہو کر رقص چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی اور دیگر مقررین نے کہا کہ شکارپور سانحہ سندھ حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کی نا قص انتظامات قابل مذمت ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ سندھ حکومت کے نااہل حکمران فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائے۔سندھ بھر میں ملت جعفریہ کا قتل عام جاری اور بے حس حکمران ٹس سے مس تک نہیں ہورہے ہیں سندھ حکومت نے ابھی تک ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کی بجائے سرپرستی کر رہی ہے۔ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے بربادی کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث اور پس پردہ سازش کاروں کو فوری طور پر بے نقاب کریں۔ اور عوام کے سامنے لایا جائے۔ شکارپور سانحہ میں تکفیری دہشت گرد ملوث ہے ملک بھر میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کاروئی عمل میں لائی جائے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کریں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔