جرائم

ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد کو لاہور میں لوٹ لیا گیا

چترال(گل حماد فاروقی) کیلاش قبیلے کے دس رکنی وفد جو لوک رحمت کیلاش کے سربراہی میں ہندوستان میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے جار ہے تھے ان سے لاہور میں نامعلوم افراد نے پاسپورٹ، ویزا اور ضروری دستاویزان چھین کر فرار ہوگئے۔ وفد میں چھ مرد اور چار خواتین شامل تھے۔

ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے وزیر زادہ کیلاش نے بتایا کہ ہم لوگوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا تاکہ ہندوستان میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کرکے کیلاش کی نمائندگی کرسکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد جب لاہور پہنچ گئے تو نیازی بس سٹینڈ کے قریب ایک ہائی ایس میں بیٹھ کر ہوٹل جارہے تھے رات نو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے ان کو روکا ۔ کیلاش وفد کے مطابق ان میں چند لوگ باوردی بھی تھے اور ان کو یہ بھی پتہ تھا کہ ہم کیلاش قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہندوستان جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان لوگوں نے ہم سے پاسپورٹ، ویزا، لیپ ٹا پ اور دیگر ضروری دستاویزات چھین لیا۔کیلاش قبیلے کے لوگوں نے اس واقعے پر سخت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے بڑی مشکل سے ویزا حاصل کیا تھا اور پڑوسی ملک ہندوستان جارہے تھے مگر نامعلوم افراد نے انکا منصوبہ ناکام بنایا حالانکہ نہایت پر امن اورحب وطن لوگ سجھے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button