گلگت بلتستان

بیوروکریسی اور حکومت اپنا قبلہ درست کریں اور فوری طور پر گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے، عوامی ایکشن کمیٹی

IMG_7892گلگت(پ۔ر)عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اب مزید استحصال برداشت نہیں کرینگے۔جب بھی متحد ہوتے ہیں تو لڑوا اور حکومت کرو کی پالیسی اپنائی جاتی ہے اب عوام جاگ چکے ہیں۔وفاقی و صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں ۔بجلی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو گلگت بلتستان جام کرینگے۔ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔احتجاجی ریلی صبح گھڑی باغ سے شروع ہو کر بے نظیر چوک سے ہوتے ہوئے ائیر پورٹ چوک پر پہنچی ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ریلی کے موقع پر سخت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ائیر پورٹ چوک پر مقررین احسان ایڈوکیٹ ،مولانا عبد السمیع ،فدا حسین ،مولانا سلطان رئیس ،صفدر علی ،سید یاسف الدین ،ڈاکٹر زمان داریلی اور کوار ڈینٹر وجاہت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالے علاقے میں اندھیرا نا اہل حکمرانوں اور وفاقی حکومتوں کی نا قص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔عوام اس ظلم و صبر کے نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔گلگت بلتستان کو جان بوجھ کر وفاقی حکومت اندھرے میں رکھنا چاہتی ہیں اور بیورو کریسی اپنی شاہ خرچیوں پر کروڑوں خرچ کر رہی ہے۔لیکن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے تیار نہیں ہے۔اب بہت ہوچکا مزید زیادتی برداشت نہیں کرینگے ۔سیکرٹری واٹر اینڈ پاور کو فوری تبدیل کیا جائے اور حکومت و نگراں حکومت کابینہ اس مسئلے کو حل کریں ورنی اب مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے ۔ورنہ جی بی کو جام کرینگے احتجاجی ریلی کے موقع پر شہر گلگت کی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہی اور عوام نے انتظامیہ اور حکومت کے ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتے رہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button