گلگت تا ہنزہ نگر کے لئے کرایوں میں خصوصی کمی ،  آئیڈیل اور شاہین  ٹرانسپورٹرز

گلگت تا ہنزہ نگر کے لئے کرایوں میں خصوصی کمی ، آئیڈیل اور شاہین ٹرانسپورٹرز

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

487594-petrol-1357069125-868-640x480

ہنزہ نگر( بیورو رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ہنزہ کے آئیڈیل اور شاہین کے ٹرانسپورٹروں کا گلگت تا ہنزہ نگر کے لئے کرایوں میں خصوصی کمی کردی۔ ہنزہ سے دنیور کا کرایہ 80جبکہ گلگت کا کرایہ 90روپے مقرار کر دیا گیا۔ گلگت ہنزہ نگر سکشن پر سفر کرنے والے مسافروں کی جانب سے خراج تحسین کیا۔ نہ صرف شاہین اور آئیڈیل ٹرانسپورٹرز بلکہ ایل پی جی گیس ڈیلرز نے بھی گیس میں عوام کو ریلف دینے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے11.8kgگیس سلنڈر کی قیمت 1700روپے جبکہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 6540روپے مقرار کر دیا گیا۔ صارفین کو پرچون 160روپے فی کلو گیس مہیا کی جائیگی۔ شاہین آئیڈیل ٹرانسپورٹ اور ایل پی جی گیس ایسو سی شن کی قیمتوں میں کمی کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے ان کی قدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہم مشکور ہے ان ٹرانسپورٹرز اور ایل پی جی ڈیلرز کا جنہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی کمی ہونے پر اپنے مدد اپ قیمتوں میں کمی کردی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطابہ کیا کہ دیگر اشیاء خوردنی اور ٹرانسپورٹرز کو بھی قیمتیں کمی کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ایک عام انسان آسانی سے زندگی بسر کر سکے۔  قیمتوں میں کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات نایاب ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوگیی ہے، گلگت شہر میں پہلے سے پٹرولیم کی عدم فراہمی شروع ہوچکی ہے .

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔