گلگت بلتستان

تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن گھنگچھے کے عوام کو کوئی فائدہ نہ مل سکا

گانچھے ( محمد علی عالم ) پٹرولیم مصنوعات میں تین بار کمی کا ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکا۔ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت کے باوجود ٹرانسپورٹ کرائیوں میں کمی نہیں ہو سکا ۔ کرائیوں میں کمی نہ ہونے سے عوام پرانے کرائے پر سفر کرنے پے مجبور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ بھی ٹرانسپورٹرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئے ہے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کی جانب سے نئے کرائے نامے پر عمل نہ کرنے والے گانچھے کے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے روکا گیا اور اس کے باوجود بھی محکمہ ایکسائز کی جانب سے نئے کرائے نامے پر عمل درآمد کے لئے کاروائی کیا تو گانچھے کے ٹرانسپورٹ مالکان نے احتجاج کیا ۔ ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا ہے کہ نئے کرائے نامے میں بہت سی غلطیاں ہے اس لئے ہمیں اس پر تحفظات ہے اگر ہمارے تحفظات کو دور نہیں کرتا ہم نئے کرائے نامے کو مسترد کرتے ہیں ۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز سے مزاکرات کر کے چار دن کے لئے اپنے احتجاج کو ختم کر دیا تھا تاہم پانچ دن گزر گئے ہیں ٹراسپورٹ کرائے وہی پہلے والے وصول کر رہے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button