سیاست

سب ڈیژن میں تمام مدارس اور غیر مقامی افراد کی چھان بین شروع کی گئی ہے، ملک دلدار اسسٹنٹ کمشنر شونٹر

AC PIC AST
استور (سبخان سہیل) استور کے بالائی علاقے میر ملک، شنکر گڑھ، منی مرگ سمیت دیگر علاقوں میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نیشنل پلان کے بیس نکاتی ایجنڈے پرعمل جاری رکھتے ہوے ۔ تمام مدرسوں اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر ملک دلدار آحمد کی صحافیوں سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنراستور طارق حسین کی خصوصی ہدایت پر ہم نے اپنے سب ڈیژن میں تمام مدرسے اور غیر مقامی افراد کی چھان بین شروع کی گئی ہے ۔ تا ہم اب تک ہمارے سب ڈیژن میں کوئی افغان ماجر یا کوئی غیر ملکی نہیں ہے۔ اور ہم نے تما م ایسے افراد کی جانچ پڑتھال بھی شروع کی ہے جو یہاں کے لوکل نہیں ہیں یا جن پر ہمارا شک جاتا ہے۔ ہم نے تمام مساجدوں اور امام بارگاہوں میں نوٹسسز جاری کیے ہیں کہ لوڈ اسپیکرز صرف خطبے اور ازان کے علاوہ کسی بھی ایکٹیوٹی کے لیے استمال نہیں کیا جاے ۔استور کے بالائی علاقوں سے معتلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ بالائی علاقوں میں گندم ادویات سمیت ضروریات زندگی کی کسی بھی شہے کی کوئی قلت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے استور اور گوریکوٹ کے بازار ایرایا میں ہر تین دن کے بعد چھیاپے لگانا شروع کیا ہے غیر میعاری اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں پر سختی سے جرمانے عاید کررہے ہیں۔استور کے بالائی علاقوں کی ٹرنسپورٹ کرایوں پر بھی کمی کی گئی ہے ہم عوام کی خدمات کرنے دن رات حاضر ہیں اگر کسی بھی حوالے سے کوئی شکایت ہو وہ ہمارے دفتر ی اوقات پر ہم سے رابطہ کریں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button