چترال

وزیر اعظم چترال کے لئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کرکے ہفتے میں25پروازیں بحال کرائے، مطالبہ

tral-airport-chitral-with-PIA-Plane-standing

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال کے سیاسی،سماجی اورکاروباری حلقوں نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی طرف سے چترال کے لئے اسلام آباد اور پشاور روٹ پر آنے والی پروازوں کو ہفتہ میں 25پروازوں سے کم کرکے ہفتہ میں صرف 2پرواز کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے چترالی عوام کے خلاف جذبہ انتقام کا نتیجہ قراردیا ہے۔سیاسی وسماجی حلقوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت چترال کے عوام کو حب الوطنی اور امن پسندی کی وجہ سے اچھی نظروں سے نہیں دیکھتی۔خصوصاًموجودہ حالات میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت چترال کے عوام سے مشرف کی پارٹی کوووٹ دینے کا بدلہ لے رہی ہے۔چترال کے لئے قومی ائیر لائن کی پروازوں کا آغاز 1959میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں ہوا۔پہلے ڈیکوٹا پھر فوکر جہاز آتاتھا۔جنرل مشرف کے دور میں اے ٹی آر جہاز کی سروس شروع ہوئی۔2007ء میں چترال کے لئے ہفتے25پروازیں آتی جاتی تھیں۔اسلام آباد کا کرایہ 3120روپے اور پشاور کا کرایہ2610روپے تھا۔2014میں اسلام آباد کا کرایہ 7890روپے اور پشاور کا کرایہ6780روپے ہوگیا ہے۔اس کے باوجود ہفتے میں25پروازوں کو کم کرکے صرف2کردیا گیا۔لواری ٹاپ پر برف باری کے بعد چترال کے عوام کے لئے ہوائی سفر واھد راستہ رہ جاتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یہ سہولت بھی چترال کے عوام سے چھین لی ہے۔چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے لئے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کرکے جنرل مشرف دور کی طرح ہفتے میں25پروازیں بحال کی جائیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button