سیاست

مسلم لیگ(ن)کے علا وہ با قی تمام جما عتوں سے اتحاد کیلئے کو ششیں جا ری ہیں, مرزہ حسین

Mirza-Hussain-Gilgit-Baltistan.jpg_0

گلگت(نعیم انور) مسلم لیگ(ن)کے اعلا وہ با قی تمام جما عتوں سے اتحاد کیلئے کو ششیں جا ری ہیں۔میری خواہش ہے کہ آئیندہ انتخابات میں قا بل اور اہل لوگ اسمبلی پہنچے،گرینڈ الائینس بنا نے کیلئے کام کر رہا ہوں،آئیندہ کچھ دنوں میں کامیابی ملے گی،پر ویز مشرف سے میری ملاقات ہو گئی ہے کچھ دنوں میں عمران خان سے ملا قات کرکے آئیندہ کا لا ئحہ عمل طے کر دیا جا ئے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے صوبا ئی صدر مر زہ حسین کا کہنا ہے کہ فی الحال تحریک انصاف سمیت کسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ نہیں،بات چیت تمام پا رٹیوں کے قا ئدین کے ساتھ چل رہی ہے۔میرے نزدیک کسی سیا سی پار ٹی میں شمولیت سے زیادہ علاقے کی تعمیر و ترقی ہے،یہ اُس وقت ممکن ہے جب انتخابات میں اچھے لوگ منتخب ہو کر اسمبلی جا ئیں گے اور اسمبلی میں با کر دار قیادت کو پہنچانے کیلئے گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس پر کا م تیزی سے جا ری ہے۔انکا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد کیلئے پیپلز پارٹی،تحریک انصاف ،متحدہ سمیت تما م پا رٹیوں کے ساتھ با ت چل رہی ہے،مشرف سے انتخا بات میں اتحاد کے حوالے سے با ت ہو ئی ہے اور کچھ دنوں میں عمران خان سے ملا قات کر کے آئیندہ کی حکمت عملی تیار کی جا ئے گی۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں ہو سکتی ہے کیو نکہ وہ حکومت کا حصہ ہے اور

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے مخلص نہیں ہے۔انکا مذید کہنا تھا کہ اگر کسی پا رٹی میں شمولیت کرنا ہوا تو میں اکیلا نہیں ہو ں بلکہ میرے ساتھ درجنوں قد آورسیا سی شخصیات اوربھی ہیں ملکر کوئی فیصلہ کر ینگے مگرابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button