گلگت بلتستان

نگران حکومت کی غیرجانبداری تب ثابت ہوگی جب وہ سابقہ حکومت کے خلاف کرپشن کے تمام کیسز کھولے گی ، عوامی ایکشن کمیٹی

Ghizer-AACگلگت( پ ر) نگران حکومت کی غیرجانبداری تب ثابت ہوگی جب وہ سابقہ حکومت کے خلاف کرپشن کے تمام کیسز کھولے۔ بجلی بحران حل کرنے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے تھرمل جنریٹر چلائے اور فوری طورپر وفاقی حکومت میگا پاورپراجیکٹس شروع کرے ۔ ایک ہفتے کے اندر لوڈشیڈنگ پرقابو پائے۔ حکومت نے مخلصی نہیں دکھائی توسخت مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے بعد ترجمان وجاہت علی نے جاری پریس نوٹ میں کہاکہ نگران حکومت سابقہ حکومت کے کرپشن کے کیسزکھولے۔ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج جی بی کے عوام اندھیرے میں ہے۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت عوام کو اندھیرے میں رکھنے کی پالیسی کوترک کرتے ہوئے میگاپاورپراجیکٹس پرکام شروع کرے۔ جی بی میں سابقہ پانچ سالوں میں کرپشن کی انتہا ہوئی ہے۔ لہٰذا اب کرپشن کے خاتمے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کااحتساب اورمیرٹ کویقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ حکومت کاکام ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے تھرمل چلاکر بجلی مہیاکرے ۔ یہ کہاں کاانصاف ہے کہ 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرے ۔اگر مسئلہ حل نہیں ہواتو ایک ہفتے کے بعدحکومت کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button