گلگت بلتستان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

سلام آباد (پریس ریلیز ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور کے حلقہ این اے 122اور 118میں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹس کے بعد مئی 2013کے انتخابات میں وسیع دھاندلی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں چنانچہ وہ مزید سبکی سے بچنے کیلئے از خود منصب سے علیحدہ ہوں۔تحریک انصاف خیبر پختونخواہ سے ایوان بالا کے انتخابات میں حصہ لے گی اور شفاف انداز میں معاملات آگے بڑھائیں گے جبکہ قومی اسمبلی میں آزاد خود مختار عدالتی کمشین کے ذریعے مئی 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک واپس نہیں لوٹیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصا ف کے مرکزی دفتر میں اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کی تاریخی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں دھاندلی بے نقاب ہونا شروع ہو گئی ہے اور این اے 122میں الیکشن ٹربیونل کے ممکنہ فیصلے سے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے کے تمام خدوخال قوم کے سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے افتخار چوہدری اور جسٹس (ر) خلیل رمدے جیسے کرداروں کے ذریعے دھاندلی کی مگر عجلت میں اس کو چھپانے کا پورا بندوبست کرنے میں ناکام رہے جو ایک ایک کر کے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ این اے 122میں ٹربیونل کے فیصلے کے بعد حکومت ایک دوسری قسم کی تحریک انصاف اور عمران خان دیکھے گی۔ تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپسی کا ارادہ نہیں رکھتی اور آئندہ انتخابات جیت کر ہی ایوان میں داخل ہوں گے۔
اپنی گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں مسلم لیگی کارکنان کی نگران کابینہ میں بھرتی جیسے غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگران وزیراعلی کی تقرری کو اعلی عدلیہ کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت گلگت بلتستان میں قبل از انتخابات دھاندلی میں مصروف ہے تاہم تحریک انصاف اسے پیش قدمی سے روکے گی اور غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے سامنے رکاوٹ بنیں گی۔
گلگت قانون ساز اسمبلی کے سابق اراکین آمنہ انصاری اور مرزا حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button