گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اسماعیلی فرقے کا کلیدی کردار رہا ہے، عنایت اللہ شمالی صوبائی وزیر اطلاعات

01 (2)

گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات ،سیاحت ،ثقافت ،کھیل وامورنوجوانان عنایت اللہ شمالی گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں اسماعیلی ریجنل کونسل کاکلیدی کرداررہاہے۔ نگران حکومت خطے میں اتحاد واتفاق ،باہمی یگانگت اوربھائی چارگی کوفروغ دیتے ہوئے عوام کی خدمت اورمسائل کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھائے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روزاسماعیلی ریجنل کونسل کے نمائندہ وفدسے گفتگو میں کہی۔ وفدمیں بلبل جان شمس، اے آئی جی (ر) سلطان اعظم، آنریری کیپٹن(ر)ادینہ خان ، ایمان شاہ اور ہدایت شاہ شامل تھے۔

وفد نے خطے میں میرٹ کی بالادستی ، علاقے کی تعمیروترقی ،عوامی مسائل کے حل کیلئے نگران حکومت کے ساتھ بھرپور تعاؤن اور یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اس عزم کابھی اظہارکیا کہ سب ملکر پائیدار قیام امن کیلئے کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات ونشریات عنایت اللہ شمالی نے کہاکہ نگران حکومت اپنے اس مختصر دورمیں صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کویقینی بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرے گی۔ ہم امن کے داعی ہیں۔ جہاں بھی جائیں گے۔ مستقل وپائیدار قیام امن کے لئے آواز بلندکریں گے۔ علاقے کی تعمیروترقی میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی کرداراداکریں۔ صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران اسماعیلی ریجنل کونسل نے انہیں وزارت کاقلمدان سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارک باد دی ۔جس پر وزیراطلاعات ونشریات عنایت اللہ شمالی نے کونسل کے نمائندہ وفد کاشکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button