چترال

کشمیر پاکستان کی شاہ ر گ ہے اس کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اے اے سی عبدالاکرم 


چترال(بشیر حسین آزاد)
یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں پورے ملک میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کے لئے محکمہ تعلیم چترال کی طرف سے ایک پُروقار تقریب ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوا ۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں محکمہ تعلیم اور دوسرے محکموں کے زمہ دار آفیسرز،اساتذہ،طلباء ،نوجوان اور شہر کے دوسرے مقررین شریک تھے مقررین نے مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے گھناونے عزائم اور ظلم وبربریت کی مذمت کی گئی۔۔ اور کہا۔ کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔مقررین نے کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی پر اقوام عالم کی بے حسی کا ذکر کیا ۔مہمان خصوصی عبدالاکرم نے خطاب میں کہا ۔ کہ مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی ہے ۔ اس لئے باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی تمام مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ پوری دنیا میں یہودیوں کی آبادی کشمیر کی آبادی کے برابر ہے ۔ لیکن یہودی پوری دنیا پر حکومت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دیتے ہوئے اس کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ۔mag kha all parties

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button