گلگت بلتستان

وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان میں ترمیم شدہ آرمی ایکٹ 2015ء کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

10984804_397053103790951_2049689284_n

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان میں ترمیم شدہ آرمی ایکٹ 2015ء کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا’ نوٹیفکیشن کے اجراء سے گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل سمری قانونی رائے کیلئے وزارت قانون کو بھجوائی تھی۔ وزارت قانون کی طرف سے مثبت رائے آنے پر اسے وزیر اعظم اور جی بی کونسل کے چیئرمین میاں نواز شریف کو بھجوایا گیا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے جی بی پر اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت نے گلگت بلتستان آرڈننس آرڈر کے آرٹیکل 47 کے تحت جی بی کے دفاع اور سیکیورٹی کے معاملات جی بی حکومت اور کونسل کی بجائے وفاق کے پاس ہونے کا حوالہ دیا تھا اور اس آرٹیکل کے تحت نوٹیفکیشن کیلئے وزارت قانون سے رائے مانگی تھی۔ وزارت قانون کے اتفاق کے بعد وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button