کھیل

خطے میں کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کے مستقبل کو سنواراجاسکتاہے, عنایت اللہ شمالی

pix_2گلگت ( پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات ،سیاحت وثقافت ،کھیل و امور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے تمام تر تعصبات کو پیوند ،زمین کرکے دم لیں گے ،دھرتی ماں کی پاسبانی کیلئے قوم کو یکجاہونے کی ضرورت ہے خطے میں کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کے مستقبل کو سنواراجاسکتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چھموگڑھ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتما م منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خطے سے فرقہ وقہ وایت کے خاتمہ کیلئے سب کو مل کر کلیدی کردار ادا کرنا ہو گانگران کابینہ خطے کی ترقی خوشحالی اور پائیدار قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی بیرونی طاغوتی فتنوں کو یہ پیغام دیناچاہتے ہیں کہ اب قوم جاگ چکی ہے ماضی کی طرح گلگت بلتستان سے مکروہ عزائم کا خاتمہ کریں گے اور قوم کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گی ۔

pix_3

اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی جب چھموگڑھ پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔نعروں کی گونج میں انہیں اسٹیج تک لایاگیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ چھموگڑھ کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کیاجائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چھموگڑھ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سٹیڈیم کی تعمیرکے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ نگران حکومت اپنی مختصر مدت میں عوامی مفادکے تمام ترمنصوبوں کی تکمیل اور تعمیرکیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ آج کایہ خوبصورت ایونٹ کاانعقادکرنے پر منتظمین کومبارک باد پیش کرتاہوں ۔ امید ہے کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کاانعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چھموگڑھ کے عوام کامیں مشکورہوں جنہوں نے تاریخی استقبال کرکے ان کادل جیت لیاہے۔ چھموگڑھ میری قوت ہے ۔آج کاایونٹ سے یہ پیغام جاتا ہے کہ جوتل ،چھموگڑھ اور جلال آبادبھائی بھائی ہیں۔ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے خطے میں باہمی یگانگت ،بھائی چارگی اورپیارمحبت کا فضاقائم ہوتاہے۔نوجوانوں کو چاہیے کہ کھیلوں کے سرگرمیوں میں حصہ لیکر قیام امن کوفروغ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آبادہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ جس قوم میں نوجوان صحت مند ہو وہ معاشرہ کامیاب ہوتاہے۔ صوبائی وزیراطلاعات نے آخرمیں ونر اور رنراپ ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے کمیٹی منتظمین کو 10ہزار روپے ،ونر ٹیم کو پانچ ہزار اور رنراپ ٹیم کو3ہزار روپے کااعلان کردیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ دیں تاکہ صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے۔pix_1

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button