گلگت بلتستان

 ناصر آباد کے متاثرین KKHمیں معاوضے کے چیک تقسیم , پہلے مرحلے میں کل رقم کا ساٹھ فیصد ادا کیا گیا

Untitled-1

ہنزہ نگر(اکرام نجمی ) ضلع ہنزہ نگر کے سب ڈویژن نگر میں حکومت کی جانب سے متاثرین قراقرم ہائی وے کو چیک تقسیم کرنے کے بعد دوسرے دوسرے مرحلے سب ڈویژن ہنزہ میں بھی متاثرین KKHمیں چیکس تقسیم کرنے کا آغاز ہوا اس سلسلے میں ہنزہ شیناکی ناصر آبادکے متاثرین میں قائمقام ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے ۔
یاد رہے کہ ادائیگی کے پہلے مرحلے میں متاثرین کو زمین کی مالیت کی صرف ساٹھ فیصد رقم ادا کی جارہی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل سلسلہ وار طریقے سے جاری رہے گا جبکہ اس سلسلے میں متاثرین کا کہنا یہ ہے کہ معاوضے کی فراہمی پہلے سے ہی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے قسط وار فراہمی سے متاثرین کو مزید پریشانی ہوسکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button