چترال

لواری ٹنل ہفتے میں تین دن کھلا رہے گا

lawari

پشاور(کریم اللہ) سردیوں میں چترال کے چھ لاکھ کی آبادی کے مسائل ومشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو پشاور  میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔۔اجلاس میں چترال کے تینوں ایم پی ایز سردار حسین ایم پی اے مستوج، سلیم خان ایم پی اے چترال اور چترال ہی سے پی ٹی آئی کے خاتون ایم پی اے فوزیہ بی بی بھی شریک تھی جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کمیونیکشن اکبر ایوب جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر حمید حیسن شریک تھے۔۔ ایم پی اے چترال سلیم خان نے ہمارے نمائندے سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس اجلاس میں صوبائی حکومت اور این ایچ اے کے  نمائندوں کو بتایا گیا کہ ہفتے میں صرف دو دن لواری ٹنل کو کھلا رکھنے سے چھ لاکھ کی آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے لہذا اہالیان چترال کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن وہ بھی پورے صبح سے لیکر شام تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے انہوں نے بتایا کہ ہفتہ ،اتوار کے علاوہ منگل یا بدھ کو بھی لواری ٹنل کو کھلا رکھا جائے گا تاکہ چترال آنے جانے والے مسافروں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ رہے مسٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں  اضافی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرئینگے ۔ جبکہ آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی سمری این ایچ اے کو بھیج دی گئی ہے اور کل تک حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button