معیشت

گلگت، گھریلو گیس کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی

گلگت(نمائندہ خصوصی) چےئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت محمد حمزہ سالک نے ایل پی جی گیس اور 53 اشیائے خوردونوش میں سے 11 اقسام کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جبکہ 7 قسم کے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 قسم کے اشیاء کی قیمتیں بر قرار ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاق کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث گلگت ڈویثرن کے اسسٹنٹ کمشنر و چےئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی محمد حمزہ سالک نے بھی گلگت میں گھریلو استعمال کے گیس فی کلو کی قیمت میں 10روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے 6کلو گرام گیس سلنڈر کی قیمت 840 ،11.8 کلو گرام کی قیمت1650 ،15 کلو گرام کی قیمت2100 ،45.4 کلو گرام کی قیمت 6350 اور اشیائے ضرورت کی53 اشیائے میں سے 11 قسم کی اشیاء پانچ قسم کے دودھ اور چھ قسم کے بناپستی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا اور سات قسم کی اشیائے خوردونوش چھ قسم کی دالیں اور سوڈا میں تین روپے سے لیکر پانچ روپے تک کا اضافہ کیا گیا جبکہ 35 اقسام کی اشیائے کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں پا یا گیا ۔اس دوران اے سی گلگت نے کہا کہ ان قیمتوں کا اطلاق بدھ کے روز سے کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button