صحت

گلگت میں شجرکاری مہم کا آغاز، امسال شجر کاری شہداپشاور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

1INP

گلگت( فرمان کریم) محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم 2015کا آغاز ہوا اس سال شجرکاری مہم کوشہدائے پشاورآرمی پبلک سکول کے نام سے منسوب کیا گیا۔ اس سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میرتھے۔ تقریب میں تمام محکموں کے وزراء بھی شریک تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس سال مہم کو پبلک سکول پشاور کے شہدا کے نام سے منسوب کرکے اُن شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سانحہ پشاور کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی ہمارے ملک کی جڑیں کمزور کررہی ہے۔ ہم سب کو ملک کر دہشت گردی کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 4 فی صد جنگلات باقی رہ گیے ہیں ۔ جنگلات کی کمی کے باعث ہمارے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ جنگل ماحول کو محفوظ اور انسان کو سیلاب سے محفوظ رکھتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ جنگلات میں اضافہ کیا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات و جنگلی حیات ثنااللہ نے کہا کہ ما حول کو آلودگی سے بچانے کے لئے جنگلات بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر اس سال شجرکاری مہم کو پشاور سکول کے شہدا سے منسوب کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہرسال ہزاروں تعداد میں درخت لگائے جاتے ہیں مگر صحیح نگداشت نہ ہونے سے ضائع ہوجاتے ہیں۔ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکرٹیری جنگلات سجاد حیدر نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گلگت بلتستان میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button