گلگت بلتستان

بلتستان میں داعش اور طالبان کے جنگجو گروپس نہیں، مگر ہمدرد موجود ہیں جن کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، آئی جی پی گلگت بلتستان

igp

سکردو(رضا قصیر) بلتستان میں داعش اور طالبان کے جنگجو گروپس نہیں ہیں تاہم ان سے ہمدردی رکھنے والے موجود ہیں جن کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پوری طاقت سے نمٹا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس کیپٹن (ر) ریٹائرڈ ظفر اقبال نے سکردو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان ترجمان خالد حراسانی کے بارے میں پولیس نے کاروائی کی ہے مگر تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں وال چاکنگ کرنے والے افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں جن سے پوچھ کچھ جاری ہے تاہم اب تک کی کاروائی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وال چاکنگ کرنے والوں کا کوئی خاندانی مسئلہ تھا،ملزمان نے مخالفین کو پولیس کاروائی میں پھسانے کیلئے ایسا کیا تھا۔ وال چاکنگ کرنے والوں میں سے ایک پولیس اہلکار بھی ہے جس سے محکمہ کو کوئی ہمدردی نہیں، پولیس اہلکار سے بھی ملزموں جیسا رویہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے اور دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس تیار ہے، کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی کو روکنے اور غیر قانونی کارائیوں میں ملوث افراد سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ پولیس ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی حرکت کے خلاف سختی سے پیش آئے گی، اہلکاروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ مسلک اور علاقہ سے بالاتر ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں۔ چلاس میں بعض افراد نے ایک تنظیم کے فرضی دفتر سے قابل اعتراض پریس نوٹ جاری کیا تھا جس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کی گئی ہے۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر عوام کی حفاطت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرنی کی جارہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی پولیس کو اطلاع دیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button