گلگت بلتستان

سانحہ پشاور کے بعد خیبرپختونخواہ کی نااہل حکومت کو مستعفی ہوںا چاہیے، امامیہ آرگنائزیشن گلگت

215021304231-e1423825181851

گلگت ( پ ر) امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے ناظم مشتاق مسلم نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کے پی کے کے نا اہل حکمرانوں سے مستعفی ٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔سانحہ پشاور حکومت کی نا اہلی کے باعث پیش آیا ہے۔ آرمی چیف آپریشن ضرب عضب کو پوری ملک مین پھیلائے اور ملک بھر میں پھیلے دہشت گردوں کی فوری طور پر قلع قمع کیا جائے۔ کے پی کے بھر میں ملت جعفریہ کا قتل عام جاری اور بے حس حکمران ٹس سے مس تک نہیں ہورہے ہیں کے پی کے حکومت نے ابھی تک ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کی بجائے سرپرستی کر رہی ہے۔ سانحہ پشاور کے پی کے حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کی نا قص انتظامات قابل مذمت ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ کے پی کے کے حکومت کے نااہل حکمران فوری طور پر مستعفیٰ ہو جائے۔ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی کی بجائے بربادی کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ میں ملوث اور پس پردہ سازش کاروں کو فوری طور پر بے نقاب کریں۔ اور عوام کے سامنے لایا جائے۔سانحہ پشاور میں تکفیری دہشت گرد ملوث ہے ملک بھر میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر کاروئی عمل میں لائی جائے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button