گلگت بلتستان

الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کو کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے اب تک چھ کروڑ روپے ملے ہیں، وضاحت

گلگت (پ۔ر ) مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ جنرل الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دئیے جا رہے بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔محکمہ اطلاعات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان الیکشن کے انعقاد کی اہمیت سے مکمل آگاہ ہے اس لئے الیکشن کمشنر کی درخواست پر چھ کروڑ روپے دے دئیے گئے تھے تاکہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں جوکہ رواں مالی سال کے شروع میں ہی جاری کر دئیے تھے اور یہ رقم خصوصی طور پر الیکشن کے انعقاد کیلئے جاری کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ ابھی تک چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے جاری ڈیمانڈ پر 73.5ملین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ادا کئے جا سکیں جس سے نادرا کو ایڈوانس ادائیگی و ابتدائی اور حتمی انتخابی فہرست سمیت کتابچے اور فارم کی چھپائی کی جا سکے۔تاہم یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کمپیوٹرائزڈالیکٹرول رول کی تیاری کیلئے جاری کئے جانے والے رقم میں سے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر نے فرنیچر اور گاڑیوں کی خرید پر بھاری رقم خرچ کی ہے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کے حقیقی ڈیمانڈ کو معلوم کر کے بروقت فنڈ ز فراہم کر سکے مزید براں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے خود بھی حال ہی میں چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کا دورہ کیا اور انہیں مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ مناسب فنڈز ہر حال میں مہیا کئے جائیں گے تاکہ جنرل الیکشن بروقت منعقد کروائیں جا سکیں۔الیکشن کمیشن نے 11فروری 2015کو ایک اور پروپوزل جمع کرایا ہے جس میں 104.895ملین روپوں کی فراہمی کی درخواست کی ہے جس پر قوائد وضوابط اور قانون کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے تاکہ فنڈز دئیے جا سکے۔حکومت گلگت بلتستان مکمل طور پر پر عزم ہے کہ الیکشن بروقت منعقد کروائیں ۔حکومت گلگت بلتستان تمام قانونی ضروریات کو پوری کر تے ہوئے الیکشن کیلئے کی جانے والی اخراجات کو مد نظر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے فنڈز کو مہیا کر ے گی۔لہٰذا یہ تاثر دینا کی فنڈز کی عدم دستیابی اور نہ دیا جانا بالکل غلط ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button