گلگت بلتستان

نواز لیگ نے وائسرائے اور امپورٹڈ گورنر دوبارہ گلگت بلتستان پر مسلط کر دیا، سعدیہ دانش

sadiaگلگت (پریس ریلیز) پی پی پی شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر و سابق وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے وفاقی وزیر برجیس طاہر کو گلگت بلتستان کا گورنر بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام امپور ٹڈ گورنر کو نا منظور کرتے ہیں. ن لیگ نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پری پول رگنگ کر نے کے لئے بر جیس طاہر کو گورنر مقرر کیا ہے اور ان تمام اختیارات کو، جو پاکستان پیپلز پارٹی نے پیکج کی شکل میں یہاں منتقل کیے تھے، رول بیک کرنے کی سازش کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اس ساذش کی پہلی کاوش، یعنی امپورٹڈ گورنر مقرر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان کے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ ن لیگ کی پالیسیوں کو مستر د کرتے ہیں خاص طور پر الیکشن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. ن لیگ مارشل لاء کی پیداوار ہے اور انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے.

اگر ن لیگ کی صوبائی قیادت بھی گلگت بلتستان سے مخلص ہوتی تو کسی بھی مقامی شخص چاہے اس کا تعلق ن لیگ سے ہی کیوں نہ ہو گور نر تعینات کرتی اس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوتا خاص طور پر امپورٹڈ گورنر اور وائے سرائے جس کا پی پی پی نے خاتمہ کیا تھا اس کو پھر سے گلگت بلتستان کے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے یہ اقدام گلگت بلتستان کے عوام سے حقوق چھیننے کے مترادف ہے اور پی پی پی ان کو ایسے کسی بھی اقدام کو کامیاب ہونے نہیں دے گی ۔ سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پی پی پی نے گلگت بلتستان کی پہلی گورنر خاتون کو مقرر کیا تھا تاکہ خواتین کی نمائندگی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو سکے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button