سیاست

آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی بڑی بڑی وکٹیں گرنے والی ہیں، حشمت اللہ 

گلگت (نعیم انور) ڈاکٹر زمان اور اخون زادہ تقی کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خو ش آمدید کہتا ہوں،انکی شمولیت کے بعد تحریک انصاف گلگت بلتستان میں اور مضبود ہو گئی۔تحریک انصاف کے صوبا ئی کنو نئر حشمت اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پا رٹی کے کئی اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ درجنوں سابق ممبران اسمبلی میرے ساتھ رابطے میں ہیں بہت جلد وہ باقاعدگی کے ساتھ پا رٹی میں شمولیت کاا علان کر ینگے،انکا کہنا تھا کہ الیکشن تک مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پا رٹی کے کئی اہم ویکٹیں گرنے والی ہیں اور مئی تک دونوں عوام دشمن پا رٹیوں کا گلگت بلتستان سے صفا یا ہو جا ئیگا۔تحریک انصاف کی قیا دت پر عوام کا مکمل اعتما د ہے جس کی واضع مثال قد آور شخصیات کا جو ق در جوق پار ٹی میں شامل ہو نا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسلسل کئی مر تبہ ازمایا مگر عوام کے مسائل جوں کے توں رہے ۔ عوام کی آخری امید تحریک انصاف ہے ۔ہم الیکشن میں جیت کر عوام کی تقدیر بدل دینگے ،ہم گلگت بلتستان میں انصاف پر مبنی معاشرہ چاہتے ہیں ،جس میں غریب اور آمیر کو برابر حقوق ملے ،اس وقت گلگت بلتستان کے اندر غریبوں کا کو ئی پر سان حا ل نہیں جبکہ آفسر شاہی عیا شی کی زندگی گزار رہی ہے ،آمیر کے گھروں میں بجلی کی سپیشل لا ئینیں جبکہ غریب کے گھروں میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے ،اس کر پٹ نظام کا خاتمہ ہما ری اولین ترجیہی ہے ،ہم معاشرہ کے تمام افراد کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں اور تمام مکا تب فکر کے لو گوں کی یکساں طور پر خدمت ہما را منشور کا حصہ ہے ،

یہ با ت تحریک انصاف کے صوبا ئی کنو نئر حشمت اللہ نے اخبا ر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کہا ،انکا مذید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے اندر صحت ،تعلیم اور روزگار کے حوالے سے غریب اور متو اسط طبقہ سخت پر یشانی کا شکا ر ہے، سابق حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل کی جگہ لو ٹ مار اور کرپشن پر زیا دہ تو جہ دی جس کے باعث آج ہم بے پنا ہ مسائل کے شکا ر ہیں ،تحر یک انصاف کے پا س گلگت بلتستان کی ترقی کا جا مع اور طو یل متعدی منصوبہ تیا ر ہے جس سے غریب طبقے کی تقدیر بد ل سکتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button