گلگت بلتستان

امسال گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور کے تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے، گورنر برجیس طاہر

اسلام آباد(پریس ریلیز) ۔گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سال 2015 ء میں گلگت بلتستان میں جتنے بھی ہائیڈرو پاور پروجیکٹس ہیں ان کو مکمل کیا جائے گا اور گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے وسائل بروئے کار لائینگے اور لوڈشیڈنگ میں واضح تبدیلی آئیگی۔

Barjees Tahirتفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کے خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں زیر تکمیل پاور پروجیکٹس HPP کن کارگاہ گلگت، HPP سئی جگلوٹ گلگت ،HPP میر ملک استور HPPداریل فیز 3چلاس ، HPPشمال سکردو ، HPPکچورہ سکردو اورHPPتھلی 3سکردو پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان پروجیکٹس کو رواں سال 2015 ؁ء میں مکمل کیا جائے گا ۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PSDP کے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے اور ان کو جلد از جلد مکمل کریں اور ہائیڈرو پاور نلتر 4،ریجنل گرِڈ اِن گلگت بلتستان اور نلتر 4پروجیکٹس پر کام بھی جلد از جلد شروع کریں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے تمام وسائل بروکار لایا جائیگا تاکہ اس خطے کو دیگر ترقی یافتہ خطوں کے برابر لایا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button