گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں محکمہ تعمیرات عامہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، طویل مدت کے لیے اہل یگزکٹیو انجنیئر تعینات کیا جائے

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر میں پچھلے کئی مہنوں سے ایگز یکٹو انجینئر ز کے مسلسل تبادلوں کی وجہ سے محکمہ ہذا میں معمول کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ کے دفتر ی امور کی انجام دہی نہ ہونے کی وجہ سے دفترمیں ویرانی چھائی ہو ئی ہے اور ہنزہ نگر کے مختلف ترقیاتی کام بھی مفلوج ہوگئے ہیں جس کے باعث نہ صرف عوام ہنزہ نگر کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے بلکہ ٹھیکداروں کو بروقت رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے التوا کاشکار اور کروڈوں روپے نقصان کا سامنا ہو رہا ہے۔جبکہ دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر میں ایگزیکٹو انجینئرز کی مسلسل تبادلوں کی وجہ سے محکمہ ہذا کے دیگر سینئر ملازمین بھی دفتر سے غائب ہے اور ہنزہ نگر کے دور افتادہ علاقوں سے آنے والے سائلوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے اور بغیر کام ہوئے مایوسی کے عالم میں دفتر سے واپس لوٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے لئے ایک فرض شناس اور قابل ایگزیکٹو انجینئر کی تعیناتی کرکے عوامی حلقوں میں پائے جانے والی تشویش کو دور کیا جائے تاکہ مختلف نوعیت کے اہم ترقیاتی منصوبے بروقت تکمیل کو پہنچ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button