گلگت بلتستان

زوبیدہ زینت، سابق ممبر ضلع کونسل، نے وادی یاسین سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیاہے

Zubaidaگلگت(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع غذر کی سنیئر نائب صدر وسابق ممبر ضلع کونسل غذر ذوبیدہ زینت نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آنے والے انتخابات میں حلقہ جی بی 21غذر3یاسین سمال سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں ذوبیدہ زینت نے کہا ہے کہ ان کی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے ساتھ دیرینہ وابستگی ہے اور یاسین میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے انکی اور انکے خاندان کی بے پناہ قربانیاں ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی جانب سے ان قربانیوں کے صلے میں انہیں صرف اور صرف محرومیوں اور ناانصافیوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی جانب سے موسمی پرندوں اور مفادپرست عناصر کو پیپلز پارٹی میں اہمیت دیئے جانے علاقے میں نہ صرف حقیقی جیالوں میں مایوسی پھیل گئی بلکہ پارٹی کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ ضلع غذر اور بالخصوص یاسین سے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکلنے کو ہے ۔اس لئے انہوں نے ایک بار پھر پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے اور پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے پارٹی پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اورالیکشن لڑنے کے لئے وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کی مضبوط امیدوار ہیں۔ لیکن اب یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت پرہے کہ وہ الیکشن میں حقیقی جیالوں کو ٹکٹ دیتے ہیں یا پہلے کی طرح موسمی پرندوں اور خاندانی سیاست کے پیداواروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین میں اس وقت بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار خاندانی سیاست پر برسرپیکار ہے اور صرف اور صرف ذاتی مفادات کے لئے پیپلز پارٹی کا نام استعمال کررہے ہیں جس سے یاسین کے باشعور عوام اور پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالے بخوبی اگاہ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مرکزکی جانب سے گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے قائم کمیٹی الیکشن کے لئے پارٹی ٹکٹ تقسیم کرتے وقت پیپلز پارٹی کے لئے اپنے کارکنوں ورہنماوں کی خدمات کو ضرور مدنظر رکھے گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یاسین کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن میں جمہوریت کا ساتھ دیں اور مفادپرستوں اور خاندانی سیاست کے پیداواروں کو مسترد کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button