گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر کے گاؤں ہکوچر میں برفانی تودہ گرنے سے درجنوں مویشی ہلاک، لنک روڑ بلاک

10443545_923573694360153_4917064258493813324_n

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ہنزہ نگر کے گاوں ہکوچھر میں برفانی تودہ گرنے سے درجنوں مویشی ہلاک، پھکر نگر کی جانب جانے والے لنک روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے 5سو سے زائد رہائشی گھرانوں کا راستہ منقطع، ہکوچھر نگر میں زرعی اراضی کے علاوہ پھلدار اور غیر پھلدار درخت برفانی تود ے کی زد میں آگئے۔گزشتہ روز دوپہر تقریباً 2بجے کے ہنزہ نگر کے گاوں میاچھر میں اچانک برفانی تودہ گر ا جس کے باعث عوام میاچھر کے درجنوں مویشی خانے زد میں آگئے اور درجنوں مویشی برفانی تودے کی نذر ہوگئے جبکہ لاتعد اد پھلدار اور غیر پھلداد درختاں تباہ اور زرعی زمین تباہ ہوگئی۔ برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے میاچھر سے منسلک پانچ سو سے زائد گھرانوں پر مشتمل گاوں پھکر نگر کا راستہ اضلاع کے دیگر علاقوں سے منقطعہ ہو گیا جس کیوجہ سے علاقے کے محصور آبادی کو نقل وحمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہکوچھر گاوں میں ہونے والی نقصانات کے ساتھ پھکر گاوں کے لئے جانے والی راستہ کو فی الفور بحال کرتے ہوئے عوام کے نقصانات کا ازلہ کیا جائے۔ تاکہ عوام الناس فوری طور اپنے معمولات زندگی کوفوری طور پر پھر سے شروع کر سکے۔جبکہ دوسری جانب برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ نگر کا علاقہ برفانی تودے سے اٹھنے والے دھند سے اندھیرا چھا اور عوام میں خوف ہراس طاری ہوا۔ تاہم خوش قسمتی سے تودہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button