گلگت بلتستان

جیل سے خطرناک قیدیوں کا فرار سکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، امامیہ آرگنائزیشن

گلگت( پ ر) امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے سکریڑی قومی امور و ترجمان شعیب کمال نے کہا ہے کہ ڈسٹرک جیل سے خطرناک دہشت گردوں کی باآسانی فرار سیکورٹی ادروں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ سیکورٹی اداروں اورگلگت بلتستان انتظامیہ میں ملک دشمن عناصر موجودہے جو دہشت گردوں کے ساتھ ملیں ہوئے ہیں اور ان کی مدد اور رہنمائی کی جارہی ہے۔ دہشت گردوں کو فرار کرانے میںآئی جی جیل خانہ جات ملوث ہے اس سے پہلے بھی وہ سانحہ چلاس میں ملوث تھا۔ اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا تھا۔ امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطرناک دہشت گردوں کی فرار علاقے کے لئے نیک شگون نہیں ہے دہشت گردوں کی فرار کرانے میں قومی ایکشن پلان کے مخالفت کرنے والے عناسر شامل ہے۔ کیونکہ ان دہشت گردون کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہونا تھا اس سے پہلے ان کو سازش کے تحت فرار کرایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دہشت گردوں اور طالبان کی حمایتی افراد موجود ہے اور ان کی پناہگاہیں بھی موجود ہے لہذا وفاقی حکومت اور افواج پاکستان فوری طور پر گلگت بلتستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرانے کے لئے بلاتاخیر آپریشن شروع کیا جائے۔اور سیکورٹی وسرکاری اداروں میں موجود دہشت گردوں کی ایجنٹوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button