گلگت بلتستان

گلگت جیل سے قیدیوں کے فرار ہوںے کے بعد شہرمیں سکیورٹی انتظامات سخت

گلگت( فرمان کریم) گزشتہ رات جیل واقعے کے بعد شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر پولیس ، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور رینجرز کے اہلکار گشت کررہے ہیں۔ واقعے کے فورا بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بسین، سکارکوئی ، نپورہ ،سونیکوٹ اور دیگر علاقوں میں تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ جبکہ کی پاک فوج نے بھی پولیس، رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے ساتھ مدد کی۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شہر کا فضائی نگران بھی کی۔اور واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جیل کے اطراف میں سٹرکوں کو بند کر کے ہر قسم گاڑیوں کے لئے بند کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز رات کے وقت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر ئیگا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے شہر میں پولیس، رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button