گلگت بلتستان

راولپنڈی میں سلترو سیاچن کمیونٹی سنٹر کا قیام، سابق وزیر بلدیات انجنیئر اسمعیل نے افتتاح کیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) اسلا م آباد میں سلترو انجمن فلاح و بہبود کے زیر اہتمام ایک افتتاخی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی چئیرمین ابراہیم اور صدر محفل جناب سابق وزیر بلدیات انجینئر اسماعیل تھے تقریب میں سلترو کے نوجوان اور انجمن کے عہدایداروں اور طالب علموں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا تقریب میں صدر اکبر علی سیکریٹری معروفی ،خزانچی منظور اورایس ڈبلیو ایس کے صدر مظہر حسین اور سابقہ صدر محمد دین نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروفی نے کہا کہ غریب عوام کے لیے اسلام آباد جیسے شہر میں غریب عوام کے لیے کمیونٹی سینٹر قائم کرنا انجینئر اسماعیل کا عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ سلترو کی عوام ان کی بہت ممنون اور مشکور ہے کہ انہون نے آج یہ کمیونٹی سینٹر دن رات محنت کر کے آج اس مقام تک پہنچانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اس سے سلترو کی عوام فائدہ اٹھا سکتی ہے اور انہوں نے کہا کہ انجمن سلترو کے تمام ممبران اس سال الیکشن میں انجینئر اسماعیل کے لیے اپنے حلقے میں جائیں گے اور ان کی بھرپور حمائیت کریں گے منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انجینئر اسماعیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے جو وعدے کیے تھے وہ وفا کر دیے ہیں اور میں انجینئر اسماعیل کا بہت شکر گزار ہوں

انجینئر اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ مشن اللہ تعالی اور عوام کی دعاوں سے آج مشہ بروم کے تین کمیونٹی سینٹر تیار ہو چکے ہیں اور میرا دوسرا مشن دم سم پاور ہاوس اور کندس پاور ہاوس اور سلترو پاور ہاوس ہیں، اور دم سم کالج اور تھگس کالج انشاء اللہ میرے دوسرے مشن کامیابی سے کام چل رہا ہے اور عوام جلد ا ز جلد اس سے فائدہ اٹھا ئیں گے اور میں اپنے گھر کی تقریب میں کوئی کسی قسم کی شرمندگی نہیں سمجھتا یہ میرا فرض تھا اس کو میں نے پورا کیا ہے اور انشاء اللہ آئیندہ بھی ان کمیونٹی سینٹرز کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کروں گا. کچھ لوگوں کو مجھ سے اختلافات ہوں گے لیکن مجھے اس چیز کا کوئی فکر نہیں ہے اور نہ ہی میں اس قسم کی چیزوں کو محسوس کرتا ہوں اگر مجھ سے کسی کو کوئی اختلافات ہیں تو وہ اپنی انا کے لیے ہیں اور علاقے کے مفاد کے لیے اگر عوام ملکر کام کریں تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہے اور 20 سالوں سے عوام نے مجھ پر اعتبار کر کے عوامی خدمت کے لیے نمائندہ منتخب کیا تو میں دن رات عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتا رہا اور میری کامیابی میں سب سے بڑا ہاتھ میرے بھائی اور عوام کی سپورٹ ہے اور آئیندہ بھی میں امید کرتا ہوں کہ عوام کی خدمت کے لیے الیکشن میں حصہ لوں گا اور عوام مجھے میری کارکردگی پر مجھے منتخب کریں گے اور جن لوگوں کو مجھ سے شکائیت ہے وہ مجھ سے آ کر ملیں میرا دروازہ 24 گھنٹے پہلے بھی کھلا تھا اور اب بھی کھلاہے اور کچھ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں ان پر کان نہ دھریں اور کام کرنے والوں کا ساتھ دیں اور تین مہینے کے لیے حلقے میں آنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیاہے اور ابھی بھی مسترد کریں گے اس سال میں سو فیصد جیتوں گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button