سیاست

پیپلز پارٹی نے اعتماد کر کے ٹکٹ دی تو مخالفین کو شکست فاش دوں گا، زوالفیقار علی مراد

PPP_Pix
گلگت(پ ر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء و امیدوار حلقہ ایل اے 5نگر ذلفقارعلی مراد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی طرف سے حلقہ 5کو دے گئی خصوصی ترقیاتی سکیموں اور پارٹی مقبولیت سے بوکھلاکر سیاسی مخالفین ان کے الیکشن سے دستبردار ہونے کی افواہیں پھلارہے ہیں حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پارٹی نے ان پر اعتماد کرکے ٹکٹ دی تو آنے والے الیکشن میں مخالفین کے چاروں شانے چت کرکے رکھ دوں گا حلقے کے نوجوانوں کے مدد سے آنے والے انتخابات میں مخالفین کا صفایا کیا جائے گاحلقہ 5منی لاڈکانہ ہے یہاں پر دوسری جماعتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں صرف پی پی ٹکٹ ہولڈرہی یہاں سے کامیاب ہوجائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے سمائر نگر میں پارٹی کارکنوں او ر عمائیدین کے کارنر میٹنگ سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین ان کے مقبولیت سے خوف ذدہ ہوکر الیکشن سے دستبردار ی کے افواہیں پھلارہے ہیں مگر وہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے اگر پارٹی نے ٹکٹ دی تو ان کی جیت یقینی ہیں یہاں کے عوام پی پی اور بھٹوکے احسانوں کے بدلے آنے والے الیکشن میں دے دینگے اور حلقے کے تمام عمائدین اور نوجوان ان کے ہمراہ ہیں صرف پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کرکے پارٹی ٹکٹ دی تو اس کی بارحلقے سے سیاسی مخالفین کا صفایا کرکے عوام کے مسائل ان کے سہلیز پر ہی حل کروائے گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button