کھیل

گلگت، جوش گیمز کے لیے ٹرائلز کا آغاز ہو گیا

1

گلگت( فرمان کریم)آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جوش گیمز کے ٹرائلز کا آغا ز ہوا ۔ جس میں کرکٹ ، فٹ بال، والی بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، اور اتھلٹکس شامل ہے۔ اتوار کے روز چیئر مین آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس لوکل بورڈ بشیر احمد کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کیلئے کھلاڑیوں کا ٹرائلز کیا گیا۔اس ٹرائلز میں کوالیئفائی کرنے والے کھلاڑی ریجنل لیول پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر چیئرمین آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس لوکل بورڈنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے کھلاڑیوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا اور کھلاڑی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ صحت مند یوتھ سے صحت مند معاشرے تشکیل پاتی ہے۔ اس لئے معاشرے کو تووانا رکھنے کے لئے یوتھ اپنا کردار ادا کرے۔ اور اپنے ملک ، مذہب کا نام روشن کرنے میں اپنا رول ادا کرے،

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button